تازہ ترین
این آر او سے کرپشن میں پکڑے جانے کا خوف ختم ہوگیا، عمران خان

این آر او سے کرپشن میں پکڑے جانے کا خوف ختم ہوگیا، عمران خان

اسلام آباد: (12 فروری 2019) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دس سال کے قرضے لوگوں کی جیب میں گئے۔ قرضوں پر روزانہ چھ ارب روپے ادا کرنا پڑرہے ہیں۔ این آر او ون اور این آراو ٹو سے کرپشن میں پکڑے جانے کا خوف ختم ہوگیا۔ سابق حکمران ایسے حالات پیدا نہ کرتے توحج مفت کردیتے۔

وزیراعظم عمران خان نے لائیو ریلوے ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کاافتتاح کردیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے۔ ماضی میں قرضوں کاپیسہ اشرافیہ پر لگایا گیا۔ پہلے لوگ این آر او کرلیتے تھے اس لیے پکڑے جانے کا ڈر نہیں تھا۔

عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ ریلوے میں چوری اور کرپشن کے کیسز نیب کو بھجوائے جائیں۔

ملک میں حالیہ گیس بحران اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ گیس سیکٹر پر ایک سو ستاون ارب روپے کے قرضے ہیں۔ گیس سیکٹر میں سالانہ پچاس ارب کی چوری ہورہی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو کمپنیاں بند ہو جاتیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ ریلوے کے نظام کو مزید بہتر کریں۔ نئے پاکستان میں لوگوں کو غربت سے نکالنا چاہتے ہیں۔ ہر شعبے میں چین کے تجربات سے استفادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top