تازہ ترین
نیئر بخاری نے قرضوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا

نیئر بخاری نے قرضوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد:(11 فروری 2019) پیپلز پارٹی رہنما نیئر بخاری نے وزیراعظم کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات کو ایک اور یوٹرن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی قرضوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نئربخاری نے اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کو ایک اور یوٹرن اور قوم وفعل میں تضاد قرار دیتے کہا کہ قرض لینے پرخود کشی کے دعویدارکو ناک کٹواتے شرم بھی نہ آئی۔

پی پی رہنما نے مطالبہ کیا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات اور قرض معاہدے کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں،ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ ورلڈ سمٹ میں عمران خان کی تقریر ملک کی بے توقیری کے مترادف تھی، جہاں انہوں نے پاکستان میں بہترین طرز حکمرانی کا ذکر کرکے صدی کا سب سے بڑا مزاق کیا۔

دوسری جانب پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے بھی وزیر اعظم کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات پرسخت تنقید کرتے کہا ہے کہ قوم عمران خان کو خود کشی والا وعدہ یاد دلاتی ہے کیونکہ پی ٹی آئی صرف پانچ ماہ میں ہی پٹ چکی ،عمران خان تسلیم کر لیں کہ ان کے وزیر خزانہ میں ٹکے کی اہلیت نہیں ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top