تازہ ترین
کراچی:وزیراعظم کا جعلی بیٹا گرفتار

کراچی:وزیراعظم کا جعلی بیٹا گرفتار

کراچی:(21اگست،2017)کراچی سے گرفتار ہونے والے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جعلی بیٹے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دھوکا دہی کر کے پیسے بٹورتا تھا۔

کراچی سے گرفتار ہونے والے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جعلی بیٹے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جعلی شناختی کارڈ بنوا کر خود کو وزیراعظم کا بیٹا ظاہر کرتا تھا۔

ملزم کے والد کا نام پرویز خان ہے اور اس نے جعلی دستاویزات بنوائے تھے، ملزم امجد علی نے انکشاف کیا کہ وہ دھوکہ دہی کر کے پیسے بٹورتا تھا۔

متعدد افراد سے کام کے عوض پیسوں کا تقاضہ کررہا تھا جبکہ متعدد سرکاری افسران کو بحال کرنے کے لئے پیسے مانگ رہا تھا، ملزم نے کہا کہ وہ اسلام آباد کے چکر لگاتا رہتا ہے اور لوگوں سے پیسے لیکر رابطہ ختم کر دیتا تھا، پولیس کے مطابق ملزم امجد علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزم کو گزشتہ روز ایس آئی یو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top