تازہ ترین
امن کے قیام سے قومی سطح کے کھیلوں کا انعقاد ممکن ہوا، وزیراعظم

امن کے قیام سے قومی سطح کے کھیلوں کا انعقاد ممکن ہوا، وزیراعظم

اسلام آباد (29دسمبر،2017)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت،فوج اور اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے ملک میں امن قائم ہوا جس کے باعث کھیلوں کے میدان پھرسے آباد ہو رہے ہیں اور بین الاقوامی معیار کے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں۔

اسلام آباد میں قائداعظم گیمز کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ صاحب کی کاوشوں کی وجہ سے ہم اتنا بڑا ایونٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔وزیراعظم نے کہا پاکستان میں امن و امان کے مسائل رہے ہیں، ایک وقت تھا جب حکومت کھیلوں کے مقابلے کرواتے ہوئے کتراتی تھی تاہم آج اللہ کا شکر ہے ہم دوبارہ ایونٹ کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں جبکہ اسلام آباد سمیت فاٹا اور بلوچستان میں بھی کھیلوں کے مقابلے ہو رہے ہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی وزیر کھیل اور اسپورٹس سیکریٹری کی کاوشوں سے ملک میں اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے۔ان کاکہناتھا کہ آئندہ3 ماہ کے اندر اسلام آباد میں ایک بہترین فٹبال چیمپئن شپ کرائیں گے۔وزیر اعظم نے اسپورٹس مقابلوں میں حصہ لینے والوں اور میڈیلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں فیڈریشنوں سے کہوں گا سیاست سے باہر نکلیں اور آئندہ اولمپکس میں میڈلز جیت کر لائیں۔

یہ بھی پڑھیے:

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ونڈیز کو47رنزسے شکست دیدی

Comments are closed.

Scroll To Top