تازہ ترین
وزیراعظم آج ملتان شجاع آباد موٹر وے کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم آج ملتان شجاع آباد موٹر وے کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد: (26 مئی 2018)ملتان سکھر موٹر وے ایم فائیو کے ملتان شجاع آباد سیکشن پرکام مکمل ہوگیاہے اور یہ آج ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے گا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افتتاح کرینگے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق تین سو چورانوے کلومیٹر طویل ملتان سکھر موٹر وے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت دو سو چورانوے ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جارہی ہے اور یہ گیارہ سو چھپن کلومیٹر طویل کراچی لاہور موٹر وے کاحصہ ہے۔موٹروے پرکام کاآغازدو ہزار سولہ میں ہواتھا جودو ہزار انیس میں مکمل ہونا ہے،یہ چھ رویہ موٹروے ہے جوسکھرسے شروع ہوگی اورگھوٹکی ،رحیم یارخان،صادق آباد اور بہاولپور سے گزرنے کے بعدملتان تک جائے گی۔

گزشتہ روز مانا والہ میں گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی، (ن) لیگ چھوڑ کرجانے والوں کو عوام مسترد کریں گے، اگلا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی مسلم لیگ (ن) کا ہوگا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ آپ بہروپیوں سے بچیں، الزامات لگانے اور گالیاں دینے والے پاکستان کی سیاست کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔ اس علاقے میں گذشتہ 5 سال میں پونے 3 ارب کے ترقیاتی کام کیے گئے۔ ضلع شیخوپورہ میں 10 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی کام کیے گئے ہیں۔ آپ ترقیاتی کاموں کو دیکھ لیں اورانتخابات میں فیصلہ کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو معاشی طاقت بناسکتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کسی نے شیخوپورہ میں ترقیاتی کام نہیں کیے۔ 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی اگلاوزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی مسلم لیگ (ن) کا ہوگا۔ اس کے علاوہ کوئی جماعت ووٹ کی حقدار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو پارٹی کا وفادار نہیں وہ ملک کا بھی وفادار نہیں۔ موجودہ حکومت نے فاٹا کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کردیا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مانا والہ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔ آج ملک میں 12 ماہ وافر گیس دستیاب ہے پر آج یہاں جو لوگ 1500 دن میں کام نہیں کرسکے وہ 100 دن کامنصوبہ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فاٹا میں ایف سی آر کو ختم کردیں گے، وزیراعظم

فاٹا اصلاحات بل کے نتائج پاکستان کیلئے مثبت ہوں گے، وزیراعظم

فاٹا اصلاحات بل کے نتائج پاکستان کیلئے مثبت ہوں گے، وزیراعظم

Comments are closed.

Scroll To Top