تازہ ترین
فلسطینی گروہوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق، 14 شہید

فلسطینی گروہوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق، 14 شہید

غزہ: (14 نومبر 2018) غزہ میں فلسطینی گروپوں اور اسرائیل کےدرمیان جنگ بندی پراتفاق ہوگیاہے۔ صیہونی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں شہدا کی تعداد چودہ ہوگئی ہے۔

عرب ٹی وی کےمطابق اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں، حماس، اسلامی جہاد اور دیگر گروپوں میں جنگ بندی پر اتفاق مصری ثالثی میں ہوا۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کر دیاہے۔ اسرائیل اتوار کے روز سے غزہ پر مسلسل فضائی اور زمینی حملے کررہاہے۔ چھتیس گھنٹے میں فلسطینی شہدا کی تعداد 14 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔اسرائیل نے تسلیم کیاکہ اس نے غزہ میں حماس اور دیگر فلسطینی دھڑوں کے ایک سو سے اہداف کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیلی جارحیت:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرہ اجلاس بے نتیجہ ختم

غزہ : مزید 3 فلسطینی شہید 24 گھنٹوں کےدوران شہدا کی تعداد 10ہوگئی

Comments are closed.

Scroll To Top