تازہ ترین
پی آئی اے کا نیا بکنگ سسٹم، بکنگ ایجنٹ اور عوام دونوں پریشان

پی آئی اے کا نیا بکنگ سسٹم، بکنگ ایجنٹ اور عوام دونوں پریشان

اسلام آباد: (13 ستمبر 2018) پی آئے اے کے نئے بکنگ سسٹم نے عوام کے لیے بے تحاشہ مشکلات پیدا کردیں۔ پی آئی اے کی ویب سائٹ پردرج ہے کہ ہم جدیدسسٹم متعارف کرا رہے ہیں اور دعویٰ کیاگیاہے کہ اس جدید سسٹم سے عوام کوبہترسہولیات ملیں گی۔

پی آئی اے کے اس جدیدسسٹم سے بکنگ ایجنٹ اورعوام دونوں پریشان ہیں۔ نئے سسٹم کی ویب سائٹ پر نہ توبکنگ کی معلومات ظاہر ہیں اور نہ ہی سیٹیں باآسانی بک ہوتی ہیں۔ پچھلے سترہ سال سے سبرے بکنگ سسٹم استعمال کیا جا رہا تھا جو پی آئی اے مارکیٹنگ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔نیا نظام ایچ آئی ٹی آئی ٹی کسی بھی قابل ذکر ہوائی اڈے سے منسلک نہیں ہے جبکہ پی آئی اے اسٹاف بھی اس نئی ٹیکنالوجی سے آگاہ نہیں ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے اعتراف کیا ہے کہ نئے سسٹم میں غلطیاں ہیں جنہیں درست کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی آئی اے نے ایئرٹکٹنگ، بورڈنگ،ریزرویشن کےلیے ترکی کانیا سسٹم اختیارکرلیا

پی آئی اے کو 11 ماہ کے دوران 54 ارب 22 کروڑ روپے کا نقصان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top