تازہ ترین
حکومت کا قومی ایئر لائن کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا قومی ایئر لائن کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (22 جنوری 2019) وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائن کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے ہیڈ آفس کی منتقلی کی حتمی سفارشات جولائی کے آخر تک پیش کردی جائیں گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی آئی اے حکومتی ادارہ ہے اور 96 فیصد شیئر حکومت کے پاس ہیں۔

ہیڈ آفس کی منتقلی کی تجاویز ایوی ایشن ڈویژن کو دینے کا پابند کیا گیا۔ اجلاس میں حاضر سروس فوجی افسران کی پی آئی اے میں تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ افسران کی تعیناتی تین سال کیلئے عمل میں آئے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن میں فوجی افسران کی تعیناتی کے حوالے سے سمری بھجوادی گئی ہے۔

اجلاس میں موجودہ ایوی ایشن پالیسی ازسرنو مرتب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں قومی ائیرلائنز کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top