تازہ ترین
فلپائنی دوشیزہ کی خوبصورتی کو امر کرنے کی خواہش پوری ہوگئی

فلپائنی دوشیزہ کی خوبصورتی کو امر کرنے کی خواہش پوری ہوگئی

کبھی کبھی انسان  ایسی خواہشات   کرلیتا  جو پوری تو ہوجاتی ہیں لیکن اسے  اس کی خبر تک نہیں ہوتی  ایسی ہی ایک خواہش فلپائن کی 20 سالہ دوشیزہ نے کی اور وہ  پوری بھی ہوگی لیکن اسے اس کی خبر تک بھی نہ ہوئی ۔    ہڈیوں کے کینسر کے آگے زندگی کی جنگ ہارنے کے نتیجے میں اپنی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے اس نے ایسی شرائط رکھیں تھیں کہ جن سے ان کا نام کافی عرصے تک یاد رکھا جائیگا۔

فلپائنی ماڈل ‘راسین پریگنٹا’ نے اپنے خاندان والوں کو تفصیلاً اپنی آخری رسومات کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کیا تھا تاکہ وہ اپنے مرنے کے بعد بھی خوبصورت رہ سکیں اور اسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔

راسین  17 اپریل کو ہڈیوں کے کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئی تھیں۔

ان کی بہن کے مطابق راسین کو اپنی وفات سے پانچ دن قبل 12 اپریل کو مرض کی شدت کے بارے میں پتہ لگ گیا تھا اور انہوں نے اسی وقت اپنے خاندان کو اپنی آخری رسومات کے حوالے سے ہدایات جاری کردی تھیں۔

راسین کو ان کے والد کی قبر کے ساتھ دفنایا گیا ہے اور ان کی بہن نے ان کی آخری رسومات کی تصاویر فیس بک پر ڈال دیں اور ان کا کہنا تھا کہ “آج تمھاری [راسین] تمام خواہشیں پوری ہوگئی ہیں اور میں جس طرف دیکھتی ہوں مجھے تم مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہو۔

راسین  کی بہن رولین کا کہنا ہے کہ اس نے یہ خواہش 2016 کی مشہور مزاحیہ فلم  ڈائی بیوٹی فل سے متاثر ہوکر کی تھی جس میں فلم کے کردار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہر رات ایک نئی اور خوبصورت شخصیت کی صورت میں نظر آئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top