تازہ ترین
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا پی ایس ایل طرز پر ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا پی ایس ایل طرز پر ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ

لاہور: (5اگست، 2017)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایس ایل کی طرز پر پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایچ ایف نے اس سلسلے میں ایف آئی ایچ سے رابطہ کرکے ٹاپ رینکنگ ٹیموں کو بھی خطوط روانہ کردیئے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایس ایل کی طرز پر پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا پہلا ایڈیشن دسمبر میں پاکستان میں ہوگا۔پہلے ایڈیشن کیلئے پانچ فرنچائز کی نیلامی اگلے ماہ ہوگی۔ہر فرنچائز میں چھ غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں

پی ایچ ایف کے مطابق فرنچائز کی نیلامی کے بعد کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے ذریعے بولی لگے گی۔پی ایچ ایف کا دعوٰی ہے کہ پاکستان ہاکی لیگ کے ذریعے قومی کھیل اپنا کھویا ہوا مقام بھی حاصل کرلے گا۔

سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کا کہناہے کہ پاکستان ہاکی لیگ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستان لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے صدر کی کوشش ہے کہ پاکستان ہاکی لیگ دنیا کی نمبر ون لیگ بن جائے۔

یہ بھی پڑھیے:

شہریار خان کا پاکستان کرکٹ بورڈ میں آج آخری دن

اچانک چیمپئینز ٹرافی کی ٹیم میں شامل ہونا یادگار بن گیا، رومان رئیس

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top