تازہ ترین
فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں:بیکنگ اور تیل بنانے والی فیکٹریاں سیل کردی گئی

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں:بیکنگ اور تیل بنانے والی فیکٹریاں سیل کردی گئی

فیصل آباد(13جنوری، 2018) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجرہ میں مخلتف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اشیاء کے استعمال اور نامناسب صفائی پر دو فیکٹریوں کو سیل کر دیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیصل آباد میں مضر صحت کھانے پینے اشیاء کے خلاف مختلف کارروائیاں کی ہے جس میں گوجرہ لالہ پارک میں قائم بیکنگ فیکٹری میں گندے انڈوں کے استعمال کا انکشاف ہواہے جبکہ اتھارٹی نے ناقص اشیاءکےاستعمال پر فیکٹری سیل کر دی ہے۔

دوسری طرف مونگی بنگلہ روڈ پر مردہ جانوروں کاگوشت ہوٹلوں کو فروخت کرنے اورانتڑیوں سے آئل بنانےوالی فیکٹری پکڑی گئی ہے جبکہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کروادیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیے:

فیصل آباد،زہریلے پانی سے کاشت کی گئی سبزیاں

پشاور: صوبائی حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں میں صحت کارڈ کی تقسیم

Comments are closed.

Scroll To Top