تازہ ترین
آئی جی سندھ کے اختیارات بحال کرنے کے لئے درخواست دائر

آئی جی سندھ کے اختیارات بحال کرنے کے لئے درخواست دائر

اسلام آباد: (14 جولائی 2017) سپریم کورٹ میں آئی جی سندھ کے اختیارات بحال کرنے اور انہیں آزادانہ طور پر کام کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں محمود اختر نقوی کی جانب سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے اختیارات ختم کرنے سے متعلق درخواست دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے 30 جون کو آئی جی سندھ  کو تقرر و تبادلے کا اختیارات واپس لئے گئے ، سپریم کورٹ اس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے پر بحال کرنے اور انہیں آزادی سے کام کرنے کا حکم صادر کریں۔

واضح رہے کہ 30جون دوہزار سترہ کو سندھ حکومت نے آئی جی سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے اختیارات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد آئی جی سندھ ایس ایس پی، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ بھی نہیں کرسکتے جب کہ اس حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی جی سندھ اور حکومت سندھ میں کئی ماہ سے سرد جنگ جاری ہے، حکومت سندھ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں تاہم معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں جانے کے بعد عدالت نے صوبائی حکومت کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے

کراچی: اے ڈی خواجہ کے حکم امتناعی میں ایک روز کی توسیع

سندھ ہائی کورٹ کا اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم

Comments are closed.

Scroll To Top