تازہ ترین
پشاور:محکمہ صحت کی اسپتالوں میں محفوظ ماحول کےلیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت

پشاور:محکمہ صحت کی اسپتالوں میں محفوظ ماحول کےلیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت

پشاور(28دسمبر،2017)محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے اسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول،فضلے کو ٹھکانے لگانے کا انتظام اور محفوظ ماحول کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔

محکمہ صحت کی ہدایات کے تحت اسپتالوں میں فضلہ ٹھکانے لگانے کا انتظام کیلئے خصوصی تربیت کا بندوبست کرنے پر زوردیاگیا ہے جبکہ کیٹگری اے اسپتال میں ماحولیات کے معیار کے مطابق ڈبل چیمبر بھٹیاں لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ اسپتالوں کے اندر ہی فاضل مائع مواد کو ٹھکانے لگانے کے بعد باہر پھینکنے پر زور۔

دوسری طرف محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے صوبے میں نرسنگ عملے کی بھرتی،ترقی وتبادلوں کے قوائد میں ترمیم کا اعلامیہ جاری کردیاہے۔

اعلامیے کے مطابق قوائد میں ترمیم محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور محکمہ خزانہ کی مشاورت سے کی گئی ہے۔جس کے تحت مختلف کیٹگریز کے لیے تعلیمی معیار اور تجربے کی حد وضع کر دی گئی ہے۔

قواعد کے تحت نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے لیے تعلیمی معیار ایم ایس سی ہے اس فیصلے سے نہ صرف صوبے میں عرصہ دراز سے زیر التواءنرسنگ عملے کی ترقی کا راستہ کھل گیابلک اس فیصلے سے نرسنگ سے وابستہ عملہ مستفید ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے:

پشاور: اپنی نوعیت کے واحد بریسٹ کینسر یونٹ کا افتتاح

پشاورفضائی آلودگی:محکمہ صحت کا محکمہ ماحولیات سے رابطہ

Comments are closed.

Scroll To Top