تازہ ترین
شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: (12اکتوبر، 2018) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں قیام امن کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے، ایس سی او ممبر ممالک کے لیے پاکستان میں باہمی فائدے کے مواقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کا 17 واں اجلاس ہو رہا ہے جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا۔

وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کا تاجک حکومت کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، انہوں نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر تاجک حکومت کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایس سی او ایک اہم پلیٹ فارم ہے، یہ پلیٹ فارم خطے میں قیام امن کے لیے اہم ہے، ایس سی او ممبر ممالک کے لیے پاکستان میں باہمی فائدے کے مواقع ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا معاشی ایجنڈا پاکستانی عوام سمیت خطے کے لیے فائدہ مند ہے، سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے بڑے ثمرات حاصل ہوں گے۔ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کنٹیکٹ گروپ کی حمایت کرتا ہے۔ وزیر خارجہ پاکستان نے سیکریٹری جنرل ایس سی او کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رکن ممالک کے مابین تجارتی روابط پر پاکستان کردار ادا کر سکتا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مشترکہ مفادات پر مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ گذشتہ وز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجک وزیراعظم کوہر رسول زادا سے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ اور تاجک وزیراعظم کی اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی، بین الاقوامی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کےکونسل آف ہیڈزکے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی، جس میں دونوں ممالک کاتجارت اورسرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے خطاب میں علاقائی تعاون کیلئے وزیر اعظم کے ویژن سے آگاہ کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کونسل کا 17واں اجلاس 11 اور 12 اکتوبر کو ہوگا جس میں شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف کے خلاف مقدمہ تحریک انصاف نے نہیں بنایا، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود کے ساتھ ملاقات مثبت رہی،جان بولٹن

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top