تازہ ترین
پی سی او ججز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم

پی سی او ججز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم

اسلام آباد: (12 جنوری 2018) سپریم کورٹ نے فوجی آمر سے پی سی او کے تحت حلف لینے والے ججز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی خصوصی لارجر بینچ نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتحار حسین چوہدری کا انتقال ہوگیا ہے اور یہ معاملہ بھی دس سے گیارہ سال پرانا ہوچکا ہے۔

سماعت کے موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کا معاملہ عدالت اور مدعا علیہان کے درمیان ہوتا ہے اور یہ ججز اب اپنے عہدوں پر نہیں رہے اس لیے عدالت توہین عدالت کی کارروائی نہیں کررہی اور اس حوالے سے نوٹس واپس لے رہی ہے۔واضح رہے کہ دوہزار سات میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں تین نومبر کو پی سی او نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت کئی ججز نے حلف اٹھایا تھا۔

بعد ازاں پرویز مشرف کے اقدامات کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا تھا اور پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کے خلاف عدالتی احکامات کی حکمِ عدولی کے تحت کارروائی شروع کی گئی تھی جس میں کچھ ججز نے غیر مشروط معافی بھی مانگی تھی۔پی سی او ججز میں افتخارحسین چوہدری، خورشید انور بھنڈر، حامد علی شاہ، ظفر اقبال چوہدری ،چوہدری حسنات احمد خا، شبر رضا رضوی،یاسمین عباسی، سجاد حسین شاہ،جہانزیب رحیم وغیرہ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے

زینب قتل کیس: لاہور ہائی کورٹ کا آئی جی پنجاب کو 36 گھنٹے میں ملزم پکڑنے کا حکم

زینب کا قتل: قصور شہر کی فضا دوسرے روز بھی سوگوار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top