تازہ ترین
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی

لاہور : (14 اگست 2018) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سب ملکر محنت کریں اور پاکستان کو عظیم ملک بنائیں۔

لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قومی پرچم لہراہا۔ اس موقع پر مدثر نذز، علی ضیا سمیت دیگر پی سی بی اسٹاف نے شرکت کی۔ چیئرمین پی سی بی نے آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے سدھو کو ویزہ جاری

 

پاکستانی کرکٹرز کی جشن آزادی پرمبارکباد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top