تازہ ترین
آئی سی سی کو سیکیورٹی کمپنی کی سروسز حاصل کرنے کیلئے راضی کرلیا، نجم سیٹھی

آئی سی سی کو سیکیورٹی کمپنی کی سروسز حاصل کرنے کیلئے راضی کرلیا، نجم سیٹھی

لاہور (12جنوری، 2018)پاکستان کرکٹ بورڈکےچیئرمین نجم  سیٹھی نے کہاہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئےآئی سی سی کو سیکیورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کیلئے راضی کرلیاہے۔

چیئرمین پی سی بی  نجم سیٹھی کاغیرملکی خبررساں ادارے کوانٹرویومیں کہناتھا کہ سیکیورٹی کمپنی بہت سے کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بنگلہ دیشں اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں اگلے سال پاکستان آئیں گی۔دونوں ٹیموں کےیو اےای میں میچز شیڈول ہیں۔نجم سیٹھی نے بتایا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا اگلے سال پاکستان نہیں آئیں گی جبکہ آسٹریلیا،نیوزی لینڈاورانگلینڈ پاکستان کا دورہ کرنے والی آخری ٹیمیں ہونگی۔انھوں نے آگاہ کیا پاکستان سپرلیگ کے 3میچز پاکستان میں ہیں جس کے لے 40سے 50کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

ان کا پاک بھارت سیریز کے حوالے سے کہناتھا کہ پاکستان سیاست کو کرکٹ میں نہیں لاناچاہتااور بھارت کے ساتھ کہیں بھی کھیلنے کا تیارہے اور نہ ہی پاکستان کی اس حوالے سے کوئی شرط ہے۔

پی سی بی سربراہ کا کہناتھا کہ بدقسمتی ہے کہ پاک بھار ت کرکٹ میں سیاست کو شامل کرلیا جاتاہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پی سی بی سربراہی :نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

 

تیسراون ڈے:پاکستان کوسیریز بچانے کاچیلنج درپیش

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top