تازہ ترین
پی سی بی کاچیف ایگزیکیٹو کی تقرری پرغور

پی سی بی کاچیف ایگزیکیٹو کی تقرری پرغور

دبئی: (10 اکتوبر 2018) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تقرری پر غور شروع کر دیاہے۔ عہدے کے لیئے اشتہار دیاجائے گا۔ تقرری، برطرفی اور پالیسی امور بیشتر ذمہ داریاں چیف ایگزیکٹیو کی ہوں گی۔ چیئرمین اختیارات کم ہونے پرعلامتی سربراہ رہ جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دنیاکے بیشتر بورڈز کے مانند چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تقرری پر غور شروع کر دیا ہے۔ جو تقرری، برطرفی اور دیگر پالیسی امورکا ذمہ دارہو گا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اپنے اختیارات کم کر کے علامتی سربراہ رہ جائیں گے۔ عہدے کے لیے سابق کرکٹرز میں مطلوبہ اہلیت کی کمی کے پیش نظر کارپوریٹ سیکٹرسے اہل شخص کی تقرری کاامکان ہے۔رمیزراجہ پہلے بھی چیف ایگزیکٹیورہ چکے ہیں لیکن وہ کمنٹیٹرکی حیثیت سے مصروفیات کے باعث اس میں دلچسپی نہیں رکھتے۔  عامر سہیل کے سخت مزاج کی وجہ سے انہیں عہدہ نہ سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عہدہ باقاعدہ مشتہر کیا جائے گا۔ موصول ہونے والی درخواستوں میں سے اہل اورموزوں فرد کا تقرر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی کا افغانستان پریمیئر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار

پی سی بی نے احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی عائد کردی

Comments are closed.

Scroll To Top