تازہ ترین
پی سی بی سربراہی :نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

پی سی بی سربراہی :نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

لاہور (11جنوری،2018) کرکٹ بورڈ کےسربراہ نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے، چیف جسٹس منصورعلی شاہ کل بروز جمعہ درخواست پرسماعت کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست مقامی شہری فرزانہ بی بی نے ناہید بیگ ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت 65برس سے زائد عمر کے کسی شخص کو کسی ادارے کا سربراہ مقرر نہیں کیا جاسکتاجبکہ حکومت نے من پسند شخص کو نوازنے کے لئے پی سی بی کا سربراہ مقرر کیاہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کی عمر 65برس سے زیادہ ہونے کے باعث وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نجم سیٹھی کے تقرر کو قواعدوضابطہ کیخلاف ہونے کی بناءپر کالعدم قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیاجائے۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کل کیس کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

قومی کھلاڑی نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کریں گے، نجم سیٹھی

نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

Comments are closed.

Scroll To Top