تازہ ترین
مریض غیر رجسٹرڈ ادویات باہر سے منگوا سکتے ہیں ،ڈریپ

مریض غیر رجسٹرڈ ادویات باہر سے منگوا سکتے ہیں ،ڈریپ

اسلام آباد( 24فروری، 2018)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایاہےکہ پاکستان میں غیر رجسٹرڈ ادویات مریض باہر سے منگوا سکتے ہیں۔

ڈریپ کی جانب سے ادویات کی درآمد پر لگی پابندی کو ختم کرنے کے لیے جاری کردہ ایس آر او کی وضاحت کرتے ہوئے ڈریپ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈریپ کے قوانین مریضوں کےذاتی استعمال کے لیے قلیل تعداد میں دوا امپورٹ کرنے کی اجازت دیتے ہیں، اس وقت چند ایسی ادویات ہیں جو کہ پیٹنٹ یا دیگر مسائل کی وجہ سے پاکستان میں رجسٹر نہیں ہیں۔ڈریپ کے مطابق مریض ایسی ادویات ڈریپ کو درخواست دے کر درآمد کروا سکتے ہیں۔ ڈریپ کو دی جانے والی درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی اور نسخہ منسلک کر کے وفاقی اور صوبائی دفاتر کو دے سکتے ہیں۔

ڈریپ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈریپ میں نئی ادویات ترجیحی بنیادوں پر نظر ثانی اور رجسٹریشن کا طریقہ کار موجود ہے غیر رجسٹر دوا مستند ڈاکٹر کی تجویز کرنے پر درآمد کی اجازت مل سکتی ہے.ڈریپ کا مقصد مریضوں کی ادویات تک رسائی آسان بنانا ہے مریض یا اس کے رشتہ دار مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ڈریپ کی جانب سے دیے جانے والے نمبروں سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

فیصل آباد:سیزنل انفلوئنزا سے ایک خاتون جاں بحق

محکمہ داخلہ سندھ نے اجینو موتو پر پابندی عائد کردی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top