تازہ ترین
کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار،بالائی علاقوں میں برفباری

کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار،بالائی علاقوں میں برفباری

ویب ڈیسک: (13 دسمبر 2017) کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے ہونے والے بوندا باندی سے موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں ڈیفنس،کورنگی، لانڈھی، شارع فیصل، کھارادر اور سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں صبح سویرے بونداباندی ہوئی، جس کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے شہر میں بوندا باندی ہوگی تاہم تیز بارش کا امکان نہیں ہے، ہلکی بارش کے باعث شارع فیصل کے مختلف مقامات پر پھسلن ہوجانے سے متعدد موٹرسائیکل سوار گر کر زخمی بھی ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ، بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان، ساہیوال، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور، مردان، کوہاٹ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب مالم جبہ، بٹوگاہ ٹاپ، نیاٹ ویلی، بابو سر ٹاپ اور نانگا پربت میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے برف باری کاسلسلہ جاری ہے، جس سے مقامی افراد کو مشکلات کاسامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں کل سے سائبیریاکی سردہوائیں چلنےکاامکان

شدید دھند کے باعث موٹر وے کئی مقامات پر بند

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top