تازہ ترین
نواز شریف انصاف کے تقاضے پورےکرنےکاحق مانگ رہےہیں،طلال چوہدری

نواز شریف انصاف کے تقاضے پورےکرنےکاحق مانگ رہےہیں،طلال چوہدری

اسلام آباد: (13 ستمبر 2017) وزیرمملکت طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ نظرثانی درخواستوں میں ہمارے سوالات واضح ہیں ، نواز شریف انصاف کے تقاضے پورےکرنےکاحق مانگ رہےہیں، ہمیں اقتدارنہیں پاکستان کا مستقبل عزیز ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق پاناما نظر ثانی کیس میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف انصاف کے تقاضے پورےکرنےکاحق مانگ رہےہیں ، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں ، مگر صاف شفاف ٹرائل کا حق ہر شہری کو حاصل ہے ۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ عوام اور پارلیمنٹ کی رائے مقدم ہونی چاہئے ،ہم نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے درخواست دائر کی ہیں، ہمارے سوالات بہت واضح ہیں جو صرف شریف خاندان تک نہیں ہیں ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوشے رحمان نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی جس بات پر ہوئی وہ درخواست دائرہی نہیں کی گئی تھی ، اس بات کو دیکھنےکی ضرورت ہے کہ سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار ہے بھی یا نہیں ، اقامہ نواز شریف کے کاغذات میں چھپایانہیں گیا ، ہم کل بینچ کےسامنے باقی نکات بھی رکھیں گے۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوام کی طاقت اور اداروں کے احترام پر یقین رکھتی ہے ، جھوٹ اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کو جلد حقیقت نظر آجائے گی ۔

یہ بھی پڑھئے

نگران جج کی تعیناتی سےشفاف ٹرائل کیسے ہو گا؟؟ وکیل سابق وزیراعظم

پاناما کیس کا فیصلہ محتاط ہوکر دیا، سپریم کورٹ

 

Comments are closed.

Scroll To Top