تازہ ترین
سراج الحق نے تمام سیاست دانوں کے احتساب کا مطالبہ کردیا

سراج الحق نے تمام سیاست دانوں کے احتساب کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: (17جولائی،2017)امیر جماعت اسلامی نے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت تمام سیاست دانوں کی سکریننگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے ہر صفحے پر  شریف خاندان کی کرپشن داستان درج ہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سرکار نے لوگوں کو نکالنے کی دھمکیاں دی ہیں، آج بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ محاصرہ کرلیں گے لیکن قوم نے عدلیہ کی آزادی میں بڑی قربانیاں دی ہیں ، اب وہ  وقت نہیں رہا کہ کوئی بھی ڈنڈا لے کر سپریم کورٹ پر حملہ کردے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے مطالبہ کیا کہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت تمام سیاست دانوں کی سکریننگ ہونی چاہیئے اس دوران اگر پانچ چھ ہزار لوگ جیل چلے گئے تو یہ تاریخی لمحہ ہوگا ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر اڈیالہ میں جگہ کم پڑ جائے تو کوٹ لکھپت جیل بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شریف خاندان کے بعد اصل امتحان سپریم کورٹ کا ہے، سراج الحق

ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں، سراج الحق؛ حکمران عدلیہ سے ٹکرانا چاہتے ہیں‘شیخ رشید

Comments are closed.

Scroll To Top