تازہ ترین
اسحق ڈار نے بھی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرنے استدعا کردی

اسحق ڈار نے بھی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرنے استدعا کردی

اسلام آباد: (17جولائی،2017) وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے سپریم کورٹ میں دائر متفرق درخواست میں جے آئی ٹی رپورٹ کے مندرجات کو حقائق کے منافی اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرنے کی استدعا کی ہے 

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی گئی درخواست میں اسحاق ڈار کا موقف ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں ان کی آمدنی،اثاثوں کی تفصیل ثبوتوں کے ساتھ موجود ہے، لیکن اس کے باوجود جےآئی ٹی کی بدنیتی اس سےظاہر ہوتی ہے کہ انہوں نے مجھ سے خیرات کی گئی رقوم پربھی سوالات پوچھے جوکہ سپریم کورٹ کی طرف سے دیئےگئےمینڈیٹ سے متجاوز ہے۔

اپنے درخواست میں اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ میں نے ایف بی آر کو جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کے احکامات دیئے، جے آئی ٹی نے تمام دستاویزات کی وصولی کی رسید دی، میرا 2002 تک کا تمام ریکارڈ 1999 کی فوجی بغاوت کے بعد نیب کے پاس تھا۔جے آئی ٹی نے مجھے بدنام اور عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسحق ڈار ذرائع آمدن کا جواب دینے میں ناکام رہے، جے آئی ٹی رپورٹ

خورشید شاہ سے اسحق ڈار کی ملاقات، ٹی او آر پر ڈیڈلاک ختم کرنے پر بات چیت

Comments are closed.

Scroll To Top