تازہ ترین
گزشتہ کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 249 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

گزشتہ کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 249 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

کراچی: (3 فروری 2018) گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو سو اننچاس پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس چوالیس ہزار پانچ سو اکاون پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

تین ہفتے کی زبردست تیزی کے بعد گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔ ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے ایک کروڑ باسٹھ لاکھ روپے کا سرمایا نکال لیا۔ جس کے باعث انڈیکس میں مندی دیکھنے میں آئی۔ ہفتے کے اختتام پراسٹاک مارکیٹ دو سو اننچاس پوائنٹس کی کمی کے بعد چوالیس ہزار پانچ سو اکاون پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار، ادارہ شماریات

بجلی کی 4 تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان عہدوں سے فارغ

Comments are closed.

Scroll To Top