تازہ ترین
پاکستان ون ڈے میں 9ویں مرتبہ 100سے کم رنزپرڈھیر ہوا

پاکستان ون ڈے میں 9ویں مرتبہ 100سے کم رنزپرڈھیر ہوا

ڈونیڈن: (13 جنوری 2018) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوہتر رنز پرڈھیرہو گئی۔ یہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کاکم ترین ٹوٹل ہے۔ قومی ٹیم ون ڈے کرکٹ میں نویں مرتبہ سوسے کم رنز پرآؤٹ ہوئی۔

ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم ستائیس اوورز میں چوہتررنز پرڈھیرہوئی۔یہ کیویزکےخلاف قومی ٹیم کا کمترین مجموعہ ہے۔اس سے پہلے دوہزارتین میں دمبولا میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کوایک سو سولہ رنز پرٹھکانے لگایاتھا۔

ایک روزہ میچ میں پاکستان نے کمترین اسکورتینتالیس رنزویسٹ انڈیز کیپ ٹاؤن میں بنایا۔ برسبین میں اکہتررنز پر ونڈیز کے مقابل ہی قومی ٹیم ڈھیرہوئی۔ ورلڈکپ انیس سوبانوے میں انگلینڈ نے پاکستان کوچوہتررنز پرآؤٹ کیا۔ تاہم بارش کے باعث انگلش بیٹنگ نہ ہونے پرملنے والے ایک پوائنٹ نے ہی پاکستان کوسیمی فائنل میں پہنچایا۔

دوہزارنومیں لاہور میں قومی ٹیم سری لنکاکے خلاف پچھہتررنز ہی اسکورکرسکی۔ انیس سوبانوے میں ویسٹ انڈیز کے مقابل پاکستان ٹیم نےاکیاسی رنزاسکورکئے۔ انیس سواٹھہتر میں مانچسٹر میں میزبان انگلینڈ نے پاکستانی ٹیم کوپچیاسی رنز پرپویلین بھیج دیا۔ انیس سے پچیاسی میں شارجہ میں بھارت کے مقابل گرین شرٹس ستاسی رنز بناسکے۔ دوہزارچھ میں موہالی میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے نواسی رنز اسکورکئے۔

یہ بھی پڑھیے

تیسرا ون ڈے: کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو 183 رنز کی عبرتناک شکست

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ:پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت

Comments are closed.

Scroll To Top