تازہ ترین
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کوچ کی بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کوچ کی بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست

لاہور: (19 دسمبر 2018) پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے ویمن کوچ کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کر رکھی ہیں۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کی جانب سے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے ویمن کوچ کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں۔ جس کے لیے پاکستانی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کی بھی درخواست بھارت کو موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارک کولز بھارت ویمن ٹیم کے کوچ کے لیے شارٹ لسٹ بھی ہو گئے اور ان کے انٹرویو کے لیے بھی رابطہ کیا گیا۔

دوسری جانب مارک کولز کے مطابق ایجنٹ نے بھارتی ویمن کوچ کے لیے درخواست جمع کرائی تاہم بھارت کے رابطہ کرنے پر درخواست واپس لے لی تھی۔ مارک کولز کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ دو ہزار بیس تک معاہدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا اور انگلینڈ فائنل میں پہنچ گئیں

ویمنز ورلڈ ٹی 20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54رنز سے شکست دے دی

Comments are closed.

Scroll To Top