تازہ ترین
صدارتی الیکشن: عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر منتخب

صدارتی الیکشن: عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر منتخب

اسلام آباد: (04 ستمبر 2018) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں عارف علوی کو 212 ووٹ ملے۔ مولانا فضل الرحمان کو 131، جبکہ اعتزاز احسن کو 81 ووٹ ملے۔

بلوچستان اسمبلی کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کو 45 ووٹ ملے۔ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان نے 15 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔ 61 میں سے 60 ارکان نے ووٹ کاسٹ ہوئے۔ (ن) لیگ کے ثناءاللہ زہری نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ادھر سندھ اسمبلی کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن 100 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ڈاکٹر علوی علوی نے 56 ووٹ حاصل کیے اور اپوزیشن جماعتوں کے مولانا فضل الرحمان کو صرف ایک ووٹ پڑا جبکہ دو ووٹ ضائع ہوئے۔

جبکہ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک اںصاف کے امیدوار عارف علوی کامیاب قرار پائے ہیں۔ عارف علوی کو 78 ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل اعتزاز احسن نے 5 اور مولانا فضل الرحمان نے 26 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 112 میں سے 111 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کیلئے سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیک وقت پولنگ ہوئی۔ صدارتی انتخاب کیلئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا ریٹرنگ آفیسر جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینیٹ و قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پریزائیڈنگ آفیسرنے ذمہ داری سر انجام دی۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیے

Posted by Abbtakk on Tuesday, September 4, 2018

پولنگ کا عمل صبح دس بجے شروع ہوا اور شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا، صدارتی الیکشن کے لئے تحریک انصاف نے عارف علوی، پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن جب کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو میدان میں اتارا تھا۔وفاقی پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں اراکین نے خفیہ رائے شماری کے تحت ووٹ کاسٹ کیا،وزیر اعظم عمران خان بھی قومی اسمبلی پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

چیف الیکشن کمشنر گنتی مکمل ہونے کے بعد منتخب امیدوار کے نام کا اسی وقت قومی اسمبلی میں اعلان کریں گے اور اس سے وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کریں گے جو ان نتائج کا سرکاری اعلان کرے گی۔ نو منتخب صدر سے ملک کے چیف جسٹس آئین کے مطابق حلف لیں گے،واضح رہے کہ ملک کے 12 ویں صدرممنون حسین کے عہدے کی میعاد رواں ماہ آٹھ ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

صدارتی الیکشن:پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں ہونے والی ووٹنگ کی صورتحال

ایک بجے: پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

بارہ بجکر پچیس منٹ:سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری صدارتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

Posted by Abbtakk on Monday, September 3, 2018

گیارہ بجکر پچاس منٹ:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دستورگلی کا دورہ کیا،خورشید شاہ اور دیگر پارٹی رہنما بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔بلاول بھٹو نے دستورگلی میں نقش تاریخ کے واقعات کا بغور جائزہ لیا۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدواروں میں اعتزاز احسن میرٹ پر سب سے آگے ہیں، لہذا ارکان قومی وصوبائی اسمبلی میرٹ پرووٹ دیں۔

گیارہ بجکر چالیس منٹ:صدارتی انتخاب کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیاہے۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

گیارہ بجکر تیس منٹ:سندھ اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے،اب تک ستر سے زائد ووٹ ڈالے جا چکے ہیں،ووٹ کاسٹ کرنے والوں میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شامل ہیں،دوسری جانب آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

گیارہ بجکر دس منٹ: ملک کی دیگر صوبائی اسمبلیوں کی طرح بلوچستان اسمبلی میں بھی صدارتی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، اب تک سات ووٹ کئے جاسکے ہیں، صدارتی انتخاب کیلئے بلوچستان اسمبلی میں پہلا ووٹ ایم ایم اے کے عبدل واحد صدیقی، دوسرا ووٹ بھی ایم ایم اے کے ملک سکندر ایڈووکیٹ اور تیسرا ووٹ بھی ایم ایم اے کے یونس عزیز زہری نے کاسٹ کیا۔

اس کے علاوہ پشتونخواہ میپ کے رکن نصر اللہ زیرے اور بی این پی عوامی کی مستورہ بی بی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

دس بجکر پچاس منٹ:صدارتی انتخاب کے لیے پشاور اسمبلی میں پولنگ کا عمل جاری ہے، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ پریزائیڈنگ افیسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اب تک بیس ووٹ کاسٹ کئے جاچکے ہیں، پہلا ووٹ پی پی کی نگہت اورکزئی نے جبکہ دوسرا ووٹ جے یو آئی کے اکرم خان درانی نے کاسٹ کیا۔

دس بجکر تیس منٹ:پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

دس بجکر بیس منٹ:پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر فضل علی شاہ نے صدارتی الیکشن کا پہلا ووٹ کاسٹ کردیا۔

دس بجکر پندرہ منٹ: سندھ اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق اسمبلی ہال میں ایک پولنگ بوتھ قائم کیا گیا ہے، جس میں دو بیلٹ بکس رکھے گئے ہیں۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

دس بجکر دس منٹ: پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی پولنگ ایجنٹ سینیٹر سسی پلیجو ہیں۔دس بجے:صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ شروع ہوگئی ہے، جو شام چار بجے تک جاری رہے گی، صدارت کی دوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی، پیپلز پارٹی کے بیرسٹر اعتزاز احسن جبکہ اپوزیشن کی پانچ جماعتوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان شامل ہیں۔

براہ راست دیکھیئے

Posted by Abbtakk on Monday, September 3, 2018

صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے،چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا صدارتی انتخاب کے لیے ریٹرنگ آفیسر ہیں جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینیٹ و قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری سر انجام دے رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ندیم قاسم نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگی، چیف الیکشن کمشنر انتخاب کے بعد وفاقی حکومت کو نتائج پیش کریں گے جبکہ قانون کے مطابق وفاقی حکومت حتمی نتائج کا اعلان کرے گی۔

صدارتی الیکشن کے لئے پولنگ بوتھ قائم

پارلیمنٹ ہاؤس میں صدارتی الیکشن کے لئے دو پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،بوتھ نمبرایک پر سیریل نمبرایک سے ایک سو چھیاسی تک کے ارکان ووٹ ڈالیں گے جبکہ پولنگ بوتھ نمبر دو پر سیریل نمبر ایک سو ستاسی سے تین سو چون تک ووٹ کاسٹ ہوں گے۔

ارکان اسمبلی حروف تہجی کے اعتبار سے ووٹ کاسٹ کریں گے جس کیلئےہدایت نامہ آویزاں کر دیا گیا ہے۔

صدارتی انتخابات کے لئے مجموعی طور پر پندرہ سو بیلٹ پیپرز چھاپے گئے،بیلٹ پیپرز پر تین امیدواروں کے ناموں کےسامنے خالی خانہ رکھا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کی پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان متعلقہ اسمبلیوں میں پہنچا دیا گیا ہے، بیلٹ پیپر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کا نام پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی دوسرے اور پانچ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کا نام تیسرے نمبر پر درج ہے۔

الیکٹورل کالج کی ساخت

پاکستان کا الیکٹورل کالج ریاست کے چھ بنیادی سیاسی قانون ساز مراکز پر مشتمل ہے۔

ایوان بالا
ایوان زیریں
پنجاب کی صوبائی اسمبلی
سندھ کی صوبائی اسمبلی
بلوچستان کی صوبائی اسمبلی
خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی

صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ (قومی اسمبلی و سینیٹ) سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی، قومی اسمبلی، سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین کے ایک ایک ووٹ ہوں گے۔دیگر تین صوبائی اسمبلیوں (پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ) میں ووٹوں کا تناسب بلوچستان اسمبلی کے ووٹوں سے نکالا جائے گا، یعنی سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتوں کے مجموعی ووٹوں کو 60 سے تقسیم کیا جائے گا۔

اس فارمولے کے تحت پنجاب کے 5.7 ممبران کا ایک ووٹ تصور ہوگا، سندھ اسمبلی کے 2.58 ممبران اور خیبر پختونخواہ کے 1.9 ممبران اسمبلی کا ایک ووٹ شمار کیا جائے گا۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

اس طرح وفاقی پارلیمان اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں کُل ارکان کی تعداد 1124 اور صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ 676 ہیں۔

ایوان بالا میں (ن) لیگ اور اس کے اتحادیوں کے 48، تحریک انصاف اور اتحادیوں کے 25، پیپلزپارٹی کے 20 اور 11 آزاد ارکان ہیں۔

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کے 176، (ن) لیگ اور اتحادیوں کے 96، پیپلزپارٹی کے 54، 4 آزاد اور 12 نشستیں خالی ہیں۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے تمام ممبران کے پاس متعلقہ اسمبلی کے شناختی کارڈ کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے، کسی کو بھی موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

صدر کے امیدوار کیلئے مسلمان ہونا اور عمر کم از کم پینتالیس سال ہونا ضروری ہے۔ رکن قومی اسمبلی بننے کی شرائط پر پورا اترنا بھی لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار کا سیاسی سفر

پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی سیاسی زندگی پر ایک نظر

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top