تازہ ترین
قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ

لاہور: (13 دسمبر 2018) قومی کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔ قومی اسکواڈ آج رات براستہ دبئی جنوبی افریقہ پہنچے گا۔گرین شرٹس جنوبی افریقہ سے تین ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز چھبیس دسمبر سے ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا امتحان جنوبی افریقہ مشکل سیریز میں ہو گا۔ مکمل سیریز میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پرمبنی ہو گی۔ سرفرازاحمد کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم آج رات لاہور سے براستہ دبئی جنوبی افریقہ روانہ ہوگئی ہے۔قومی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف ٹیم کو دبئی میں جوائن کرے گا۔ جنوبی افریقہ میں چند دن پاکستانی کھلاڑی بھرپور پریکٹس اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے۔ دورے کا باقاعدہ آغاز انیس دسمبر کو بینونی میں تین روزہ وارم اپ میچ سے ہوگا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ چھبیس دسمبر سے سنچورین میں شروع ہوگا۔ تین جنوری سے کیپ ٹاؤن میں دوسراٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا اورآخری ٹیسٹ گیارہ جنوری سے جوہانسبرگ میں شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی

جنوبی افریقہ میں بھی اچھے نتائج نہ آئے تو کپتانی مشکل ہوگی، سرفراز احمد

Comments are closed.

Scroll To Top