تازہ ترین
پاکستان آج سپر فور میں افغانستان سے ٹکرائے گا

پاکستان آج سپر فور میں افغانستان سے ٹکرائے گا

دبئی:(21 ستمبر 2018 )ایشیا کپ کے گروپ فور مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا جس میں دو میچ کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں گروپ اے کی پہلی پوزیشن کی ٹیم بھارت کا مقابلہ گروپ بی کی دوسرے نمبر کی ٹیم بنگلہ دیش سے ہو گا جبکہ دوسرا میچ گروپ بی کی پہلی پوزیشن کی ٹیم افغانستان کا مقابلہ گروپ اے کی دوسری پوزیشن کی ٹیم پاکستان سے ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے گروپ فور مرحلے کا پہلا میچ بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ پاکستان بمقابلہ افغانستان ابوظہبی میں کھیلا جائے گا،دونوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے چار بجے کھیلیں جائیں گے۔گذشتہ روز ایشیا کپ 2018 کے چھٹے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 136 رنز سے شکست دے کر دوسرا بڑا اپ سیٹ کیا، اس سے قبل افغانستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے آوٹ کیا تھا۔

کل ہونے والے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا۔

افغان بلے باز حشمت اللہ شاہدی 58 ، راشد خان 57 اور گلبدین 42 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ شکیب الحسن چار وکٹیں لے کر نمایاں باؤلر رہے اس کے علاوہ ابو حیدر نے 2 اور روبیل حسین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات میں نظر آئی، شکیب الحسن 32 اور محمود اللہ 27 رنز بناسکے ، 255 رنز کے جواب میں بنگال ٹائیگرز 119 پر ڈھیر ہوگئی،افغان گیند بازوں مجیب الرحمان ، گلبدین نائب اور راشد خان نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ، افغانستان نے بنگلادیش کو 136 رنز سے شکست دے دی

محمد عباس کی کاؤنٹی کرکٹ میں طوفانی باولنگ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top