تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

کراچی: (14 نومبر 2018) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کے آغاز میں ہی 224 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی سطح گنوا بیٹھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا تیسرا روز بھی مندی کا شکار۔ مارکیٹ کے آغاز سے ہی کے ایس سی 100 انڈیکس میں 224 پوائنٹس کی کمی ہو گئی ہے۔ مندی کے باعث انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی سطح بھی گنوا بیٹھا۔ اس وقت کرنٹ انڈیکس 40 ہزار 927 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز مارکیٹ 41 ہزار 153 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مندی

کاروباری ہفتے کا آخری روز، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

Comments are closed.

Scroll To Top