تازہ ترین
پاک بحریہ میں آج ہنگور ڈے منایا جا رہا ہے

پاک بحریہ میں آج ہنگور ڈے منایا جا رہا ہے

کراچی: (9 دسمبر 2018) پاک بحریہ میں آج ہنگور ڈے منایا جا رہا ہے۔ ہنگور ڈے پر قومی ہیروز کو سلام پیش کرنے کے لیے پاک بحریہ نے ہنگور ڈے پرومو جاری کر دیا۔

ہنگور کے ہیروز کو سلام پیش کرنے کے لیے پاک بحریہ آج ہنگور ڈے منارہی ہے۔ پی این ایس ہنگور نے 71 کی جنگ میں آج کے روز بھارتی بحریہ کے جہاز ککری کو سمندر برد کر دیا تھا۔ پاک بحریہ کے ہنگور ڈے کے موقع پر جاری پرومو میں آ بدوز ہنگور کی1971 کی جنگ میں دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیا ہے۔پاک بحریہ کی آبدوز ہنگورنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی تھی۔ ہنگور نے دو بھارتی جہازوں آئی این ایس ککری اور کرپان کو تارپیڈو سے نشانہ بنایا تھا.جس سے ککری غرقاب ہو گیا اور کرپان بری طرح مفلوج ہو گیا تھا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا-قومی ہیروز کو ہنگور ڈے پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب پاکستان میری ٹائم میوزیم کراچی میں منعقد کی جارہی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل عبیداللہ خان ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top