تازہ ترین
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ:پاکستان  نے 563رنز بناکر نئی تاریخ رقم کردی

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ:پاکستان  نے 563رنز بناکر نئی تاریخ رقم کردی

عجمان:(18جنوری ، 2018)پانچویں بلائینڈکرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف مقررہ40اووروں میں563رنزکاعالمی ریکارڈبنادیاہے۔

متحدہ عرب امارات  کے شہر عجمان میں کھیلے جارہے بلائنڈ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں آج پاکستان بلائنڈ ٹیم نے2010میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا ہی بنایا ہوا 517رنز کا ریکارڈ توڑا۔

پاکستان کے ثناء اللہ نے 143اور ہارون خان نے 105رنز بنائے.جبکہ  عامراشفاق نے ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 208رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس سے قبل  بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سےشکست دے دی تھی ۔ویزے نہ ملنے کے باعث پاکستانی ٹیم پانچ اہم کھلاڑیوں کے بغیرکھیلی۔

واضح رہے پاکستان نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز بنگلہ دیش اور نیپال کے خلاف کامیابیوں سے کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے:

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ:پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت

 

Comments are closed.

Scroll To Top