تازہ ترین
پاکستان اب دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں،اعزاز چوہدری

پاکستان اب دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں،اعزاز چوہدری

واشنگٹن: (6جون،2017)  امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر نے افغانستان میں دہشت گردی  کو پاکستانی معیشت کے لیے خطرہ  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ٹرمپ کی افغان پالیسی کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

امریکی خبر رساں ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے بعد سے اب تک واشنگٹن سے تعلق بہت مضبوط ہوچکے ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں میں امریکا نے پاکستان کو 2 ارب ڈالرز امداد دی جس کا زیادہ حصہ فوج کے لیے رکھا گیا۔ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اب دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مستحکم ملک بن گیا ہے اور معیشت مسلسل ترقی کررہی ہے۔

اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں کو بھگا دیا لیکن افغانستان کی وجہ سے سیکیورٹی صورتحال دوبارہ خراب ہوسکتی ہے۔ ہمالیہ گلیشیئرز پگھلنے سے پاکستان میں بڑے سیلاب کا خطرہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے کا بڑا حمایتی ہے۔سی پیک پرامریکہ کی قابل ذکرحوصلہ افزائی کے منتظرہیں

یہ بھی پڑھیے

پاک امریکا تعلقات مستحکم بنیادوں پر قائم ہیں،اعزاز چوہدری

ہمسایہ ممالک کے ساتھ سی پیک کووسعت دینا چاہتا ہے، اعزاز چوہدری

Comments are closed.

Scroll To Top