تازہ ترین
چین کا پاکستان، بھارت کے درمیان مذاکرات کے بحالی کے اعلان کا خیرمقدم

چین کا پاکستان، بھارت کے درمیان مذاکرات کے بحالی کے اعلان کا خیرمقدم

کلکتہ: (20 ستمبر 2018) چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان وزارت خارجہ کے سطح پر مذاکرات کے بحالی کے اعلان کا خیرمقدم کیاہے۔ کلکتہ میں چینی قونصل جنرل مازانھو کا کہناہے کہ انہیں یقین کہ اسلام آباد اور نئی دہلی تمام تنازعات دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر کلکتہ میں چینی قونصل جنرل ما زانھو نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی مثبت اقدام ہے اور توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ پاکستان اور بھارت اپنےدوطرفہ تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان کے خط کے بعد بھارتی وزیراعطم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا حکم دیا اور وزیر خارجہ سشما سوراج سےکہاکہ وہ رواں ماں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقعے پر اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے مذاکرات کریں اور امن بات چیت کو آگے بڑھانے کیلئے نیا لائحہ عمل تیار کریں۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ملاقات پر بھارت رضامند

دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کو خط لکھنے کی تصدیق کردی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top