تازہ ترین
امریکہ کی پاکستان، بھارت اور افغانستان سے متعلق ٹریول وارننگ جاری

امریکہ کی پاکستان، بھارت اور افغانستان سے متعلق ٹریول وارننگ جاری

واشنگٹن:(10 جنوری 2018) امریکی محکمہ خارجہ نے دہشتگرد حملوں کے پیش نظر پاکستان، بھارت اور افغانستان سے متعلق ٹریول وارننگ جاری کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری افغانستان کے سفر سے گریزکریں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ افغانستان کا سفر نہ کریں اور امریکی سیاح بلوچستان اور خیبرپختونخوا نہ جائیں۔

انتباہ میں مزید کہا گیا کہ امریکی سیاح بھارت کا سفر کرنے میں احتیاط برتیں اور انتہائی چوکس رہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر سمیت پاک- بھارت سرحد کے قریب نہ جائیں۔ دنوں ملکوں کے دریان کشیدگی سے سیاحوں کو نقصان پینچ سکتا ہے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top