تازہ ترین
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے خلاف ہاکی ٹیم کااعلان کردیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے خلاف ہاکی ٹیم کااعلان کردیا

کراچی(18جنوری،2018)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کپ ورلڈالیون سیریز 2018کےلیے جنید منظور کی قیادت میں 20رکنی ٹیم کا اعلان کردیاہے۔

ٹیم کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے ٹیم کااعلان عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوروزہ ٹرائل کےبعد کیا ہے۔ ورلڈ الیون کے ساتھ 2میچ کھیلے جائیں گے۔یہ میچ جمعے اور اتوار کو بالترتیب کراچی اورلاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

جنید منظور (کپتان)، رضوان علی (نائب کپتان)، ٹیم کے2 گول کیپروں میں وقار یونس، عادل راؤ کےعلاوہ ریحان بٹ، معین شکیل،عدیل لطیب، شاہزیب خان، غصنفرعلی،افراز حکیم،عمیر ستار،نوید عالم، امجدعلی، اویس ارشد، رانا وحید، احمد ندیم، ایم الیاس، وقار علی، ذاکر اللہ اور ابراہیم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 6اضافی کھلاڑی بھی رکھے گئے ہیں جنھیں وقت پڑنے پر کھیلایا جاسکتا ہے ان میں گول کیپراکمل حسین، علی رضا، حمادانجم،مرتضی یعقوب،ذہان بٹ اورعمربلال شامل ہیں۔ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی جونیئر ہیں تاہم پھر بھی ریحان بٹ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔ سہیل عباس کو ورلڈالیون کی قیادت کرناتھی تاہم ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔

پہلا میچ 19جنوری جمعے کو کراچی میں عبداالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرامیچ 21جنوری کو لاہور میں کھیلاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان،ورلڈ الیون ہاکی:عالمی کھلاڑی بھی پاکستان کے سنہری دور کےواپسی کے خواہاں

ہاکی ورلڈ الیون 18 جنوری کو پاکستان آئے گی

Comments are closed.

Scroll To Top