تازہ ترین
پاکستان ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن بن گیا

پاکستان ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن بن گیا

پتایا:(21 جنوری 2019) پاکستان ایشین جونیئراسکواش چیمپئن بن گیا۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ چیمپئن شپ فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف دوصفرسے فیصلہ کن برتری حاصل کی۔پاکستان ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا۔

تھائی لینڈ کے شہر پتایامیں پاکستان نے انیس ویں ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ محمدفرحان ہاشمی،عباس زیب اورمحمدحمزہ پرمشتمل پاکستان جونیئرٹیم چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہی۔ پاکستان اسکواش ٹیم نے گروپ میچزچینی تائپے، سری لنکا،کوریا اوربھارت کوشکست دی۔

قومی ٹیم نے کوارٹرفائنل میں میزبان تھائی لینڈ کے خلاف فتح کو گلے لگایا۔اورسیمی فائنل میں ہانگ کانگ کوشکست دے کرفائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کیا۔

فائنل میں گرین شرٹس کے محمدفرحان ہاشمی نے پانچ سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد بھارت کے ویر چھوٹانی کودوگیارہ، گیارہ نو،گیارہ سات ،پانچ گیارہ اورگیارہ نوکے اسکورسے زیرکیا۔ اور پاکستان کوایک صفرکی برتری دلائی۔ عباس زیب نے دوسرامیچ باآسانی جیت لیا اور پاکستان کو دو صفرکی فیصلہ کن برتری کے ساتھ ایشین جونیئرچیمپئن بنادیا۔جس کے بعد محمد حمزہ کوآخری میچ کے لیے کورٹ میں نہیں اتارا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top