تازہ ترین
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کل دبئی روانہ ہوگی

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کل دبئی روانہ ہوگی

لاہور: (8 نومبر 2018) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی جمعہ کو دبئی روانہ ہوگی۔ سلیکشن کمیٹی کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ملاقات کریں گے۔

انضمام الحق کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی جمعہ کو دبئی روانہ ہورہی ہے۔ کمیٹی ارکان یو اے ای میں کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔ کپتان، کوچ اور سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت سے ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کی قیادت کے لیےتجاویز تیار کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اراکین ٹیم منیجمنٹ کے مشورے سے ورلڈ کپ دو ہزار انیس کیلئے متوقع کھلاڑیوں کے پول کوحتمی شکل دیں گے۔انضمام الحق اور ان کے ساتھی نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے میچز اور پہلا ٹیسٹ میچ بھی دیکھیں گے۔ کپتان اور کوچ کی مشاورت سولہ اکتوبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی ٹیم کو بھی حتمی شکل دے گی۔ وہاب ریاض کی خراب کارکردگی کے باعث سیریز میں شمولیت مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی

ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 رنز سے ہرادیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top