تازہ ترین
سرحدی خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

سرحدی خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: (12 جنوری 2018) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ پر دفتر خارجہ نے پاکستان میں تعینات قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا ڈیسک ڈاکٹر فیصل نے بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا اور سرحدی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ تھمایا۔احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت دوہزار تین میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

 

ترجمان کے مطابق گیارہ جنوری کو کوٹ کٹیرا سیکٹر پر بھارتی فورسز نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 65 سالہ خاتون حسین بی بی شہید ہوگئیں تھیں۔

اس سے قبل پانچ جنوری کو بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوئیں تھی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ، 2 خواتین زخمی

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ، 3 پاکستانی فوجی شہید

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top