تازہ ترین
پاکستان اور جنوبی افریقی الیون کے درمیان وارم اپ میچ آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقی الیون کے درمیان وارم اپ میچ آج ہوگا

بینونی: (18 دسمبر 2018) پاکستان اور جنوبی افریقین انویٹیشن الیون کے درمیان تین روزہ وارم اپ میچ آج بینونی میں ہوگا۔ جنوبی افریقہ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکہ لگا گیا۔ لیگ اسپنر شاداب خان اور فاسٹ بولرمحمد عباس تاحال فٹ نہ ہوسکے۔

پاکستان اور جنوبی افریقین انویٹیشن الیون کے درمیان تین روزہ وارم اپ میچ بدھ کو بینونی میں ہوگا۔ یو اے ای کے اپنے سیکنڈ ہوم گراؤنڈ کے بعد اب پروٹیز کا دیس، سیمنگ اور باؤنسی وکٹوں پر مشکل امتحان کے لیے سخت جان مشقیں جاری ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ الیون کے درمیان واحد پریکٹس میچ دن ایک بجے شروع ہوگا۔ انیس سے اکیس دسمبر تک شیڈول مقابلے میں کھلاڑی وارم اپ ہوں گے۔ موسم، وکٹوں اور حریف کھلاڑیوں کے تیور جانیں گے۔

جنوبی افریقہ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکہ لگ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر شاداب خان اور فاسٹ بولر محمد عباس تاحال فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ اوپنر فخر زمان بھی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے، وارم اپ میچ میں ان کی شرکت بھی مشکوک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی کا ایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا سے رابطے کا فیصلہ

پاکستان واحد بورڈ ہے، جہاں چیف ایگزیکٹو نہیں، چیئرمین پی سی بی

Comments are closed.

Scroll To Top