تازہ ترین
رواں مالی سال کے دوران روپیہ ڈالر کے مقابلے میں12.05فیصد کم ہوا

رواں مالی سال کے دوران روپیہ ڈالر کے مقابلے میں12.05فیصد کم ہوا

کراچی: (19 دسمبر 2018) رواں مالی سال کے دوران اب تک روپیہ ڈالر کے مقابلے میں بارہ اعشاریہ پانچ فیصد کم ہوا۔ دستاویز کے مطابق گذشتہ سال کے دوران روپے کی قدر میں تیرہ اعشاریہ سات فیصد کمی ہوئی تھی۔

ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تاحال دباؤ میں ہے۔ روپے کی بے قدری کے باعث قرضوں میں ایک ہزار دو سو ساٹھ ارب روپے سے زائد اضافہ ہوا۔ دستاویز کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اختتام پر ڈالر ایک سو اکیس اعشاریہ پچاس روپے پر بند ہوا تھا۔ جاری کھاتوں میں خسارہ کے اتار چڑھاؤ کے باعث روپے کی قدر مستحکم نہ رہ سکی۔ روپیہ کے بے قدری کے باعث گذشتہ سال کی نسبت رواں سال مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک کی متعدد بینکوں کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کی افواہوں کی تردید

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایات جاری

Comments are closed.

Scroll To Top