تازہ ترین
پاکستان نیوزی لینڈ دوسراون ڈے:دوسری اننگ میں میچ بارش کے باعث روک دیاگیا

پاکستان نیوزی لینڈ دوسراون ڈے:دوسری اننگ میں میچ بارش کے باعث روک دیاگیا

نیلسن:(9 جنوری 2018)پاکستان اور نیوزی لینڈکےدرمیان دوسرےون ڈےمیں جاری میچ کو بارش کےباعث روک دیا گیاہے۔

جس وقت میچ روکا گیا نیوزی لینڈپاکستان کے ہدف تعاقب میں 64رنز بنا چکا ہے جبکہ اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔منرو0اورکپتان کین ولیمسن19رنزپرپویلین لوٹے.

اس سے قبل پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں جیت کیلئے247 رنز کا ہدف دیا ہے۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔ محمد حفیظ کے ساتھ فاسٹ بولر حسن علی اور لیگ اسپنر شاداب خان نے نصف سنچریاں بنائیں۔

واضح رہے پہلے ون ڈے میں بھی دوسری اننگز میں بارش ہوگئی تھی اور نیوزی لینڈ کو ڈکوتھ لوئس میتھڈ کے تحت فاتح قراردے دیاگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے:

پہلا ون ڈے: ڈک ورتھ لوئیس رول کے تحت نیوزی لینڈ فاتح

جنوبی افریقہ نے بھارت کو 72 رنز سے شکست دیدی

Comments are closed.

Scroll To Top