تازہ ترین
پاکستان نیوی نےکثیرالقومی ٹاسک فورس 150کی کمانڈ سنبھال لی

پاکستان نیوی نےکثیرالقومی ٹاسک فورس 150کی کمانڈ سنبھال لی

کراچی: (18 اگست 2017) پاکستان نیوی نے کثیرالقومی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ 10ویں مرتبہ سنبھال لی ہے، ریئرایڈمرل نوید احمد رضوی کا کہنا ہے کہ کثیرالقومی فورس سمندری حدود میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی ۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی نے کثیرالقومی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ 10ویں مرتبہ سنبھال لی ہے جب کہ پاکستان نیوی کے ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کثیرالقومی ٹاسک فورس 150 کے نئے کمانڈر تعینات کیے گئے ہیں، تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز یو ایس نیوسینٹ میں منعقد ہوئی

ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پا ک بحریہ کے عزم ِ صمیم کے باعث پاک بحریہ اور اتحادی بحری افواج کے مابین تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس – 150 ایک کثیرالقومی اتحاد ہے جوسمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے آپریشنز سر انجام دیتی ہے۔

ٹاسک فورس- 150کی کمانڈ کاپاکستان کودسویں مرتبہ سونپا جانااتحادی فورسز کا پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھئے

تربت: پاک بحریہ کا نیا ایئر اسٹیشن آپریشنز کیلئے فعال

کراچی: سربراہ پاک بحریہ کے لئے یوایس لیجن آف میرٹ کا اعزاز

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top