تازہ ترین
پاک بحریہ کے سربراہ کوترکش آرمڈ فورسز کااعلیٰ عسکری اعزاز تفویض

پاک بحریہ کے سربراہ کوترکش آرمڈ فورسز کااعلیٰ عسکری اعزاز تفویض

راولپنڈی (14دسمبر،2017)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترکش آرمڈ فورسز کے اعلیٰ عسکری اعزاز لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز کی تفویض کیاگیاہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اعزاز تفویض کرنے کی پر وقار تقریب ترکش نیول فورسز ہیڈکوارٹرزمیں منعقد ہوئی۔ترکش نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنا ن اُزبال نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو اعزاز تفویض کیا۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

پاک بحریہ کے سربراہ کو یہ اعزاز دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کو مزیدمضبوط بنانے کے اعتراف میں دیا گیا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ترکش نیول چیف، قومی دفاع کے وزیر اور کمانڈر ترکش جنرل اسٹاف سے بھی ملاقاتیں کیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پاک بحریہ کے سربراہ کی کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی سے ملاقات

پاکستان، ترکی کی دوستی بے مثال اور اہم ہے، سربراہ پاک بحریہ

Comments are closed.

Scroll To Top