تازہ ترین
بھارت نے خواجہ معین الدین کے عرس کیلئے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا

بھارت نے خواجہ معین الدین کے عرس کیلئے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد: (19 مارچ 2018) پاکستان نے بھارت کی جانب سے اجمیرشریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لئے پانچ سو تین پاکستانی زائرین کو ویزہ جاری نہ کرنے پر گہر ے افسوس کا اظہار کیاہے یہ عرس آج سے 29 مارچ تک جاری رہے گا۔

دفتر خارجہ کےترجمان محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زائرین کی عرس میں شرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان مذہبی مقامات کی زیارات سے متعلق 1974 کے پاکستان بھارت معاہدے کے تحت ہونا تھی اور زائرین کا یہ سالانہ دورہ اور معمول کے مطابق تھا۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے ویزا جاری نہ کئے جانے پر 192 پاکستان زائرین کو رواں سال جنوری میں نئی دہلی میں حضرت خواجہ ناظم الدین اولیا کے عرس میں شرکت نہیں کرسکے۔

ترجمان نے کہاکہ گزشتہ سال پاکستان کی جانب سے خصوصی ٹرین بھیجنے کی پیشکش کے باوجود بھارت کی جانب سے ویزا اجرا میں تاخیر کے باعث بھارتی سکھ یاتری گرو ارجن دیو کی شہادت کی برسی اور مہا راجہ رنجت سنگھ کی برسی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔اسی طرح رواں سال فروری میں حکومت پاکستان نے کٹاس راج کے 173 زائرین کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے تھے افسوس کے ساتھ انہیں نئی دہلی میں پاکستانی ہا ئی کمیشن سے زبردستی اپنی درخواستیں واپس لینا پڑیں۔

انہوں نے کہاکہ اس قسم کے اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان روابط بڑھانے اور تعلقات کو معمول پر لانے کےلئے کی جانےوالی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیے

سفارتی کشیدگی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک 2 مذاکرات جاری، ذرائع

پاکستان نے دہلی سے اپنا ہائی کمشنر واپس بلا لیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top