تازہ ترین
سنسربورڈ کاحکم :پدماوت کےساتھ فلم میں 300تبدیلیاں،پیڈمین سے ٹاکرا

سنسربورڈ کاحکم :پدماوت کےساتھ فلم میں 300تبدیلیاں،پیڈمین سے ٹاکرا

ممبئی(9 جنوری 2018)تقریباًایک سال سے خبروں میں رہنےوالی بھارتی فلم پدماوتی جو کہ بھارتی انتہاپسندوں کے پرتشدد احتجاج کے بعدبھارتی فلم سنسر بورڈ کی سفارش پرپدماوت کردی گئی ہے اس کے علاوہ  بورڈکی پانچ سفارشوں  پر 300مختلف چیزیں اور بھی فلم میں تبدیل کی جارہی ہیں، جس پرتیزی سے کام جاری ہے۔

فلم کے خلاف بھارت بھرمیں احتجاج کے بعد فلم کی گزشتہ سال مقررہ تاریخ یکم دسمبر کو اس کی ریلیز روک دی گئی تھی اورمعاملہ فلم سنسر بورڈ میں چلاگیاتھا۔ جہاں بورڈ نے فلم پر عوامی احتجاج کے تناظر میں متعددبار فلم کا پھر جائزہ لیا اور فلم میں پانچ ترامیم تجویزکیں۔

ان پانچ ترامیم میں سے ایک نام کی تبدیلی تھی جبکہ دیگر چار ترامیم سے فلم میں شامل 300مختلف چیزیں نکال دی جائیں گی۔ بھارتی اخبار ممبئی مرر کے مطابق فلم میں سے دہلی، چتوڑ اور میواڑ کے علاقوں کے مناسبت سے تمام حوالے نکال دیے جائیں گے۔اس تبدیلی سے ناظرین تاریخٰ  فلم کی کہانی سے علاقوں کاتعلق نہیں جان پائیں گے اور جگہوں اورعلاقوں سے قطع تعلق ہوکر فلم دیکھ سکیں گے۔

فلم میں کہانی کے مرکزی تاریخی کرداروں علاؤالدین خلجی اور رانی پدماوتی بھی اپنے جغرافیائی علاقوں کے تاریخی حوالوں سے ہٹ کر جلوہ گر ہونگے۔سنسر بورڈکی سفارش پر فلم میں تبدیلی کےلیے رات دن کام جاری ہے جو کہ رواں ماہ 25جنوری کو ریلیز کی جائےگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ ریلیز کی تاریخ پر کوئی اور بڑی فلم اس کے مقابل  نہیں تھی تاہم اب بالی وڈ کابڑا نام اکشے کمار کی فلم پیڈ مین بھی اسی دن سینماؤں میں پیش کی جارہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top