تازہ ترین
اوپرا ونفرے گولڈن گلوب لائف ٹائم اچیومنٹ حاصل کرنےو الی پہلی سیام فام خاتون

اوپرا ونفرے گولڈن گلوب لائف ٹائم اچیومنٹ حاصل کرنےو الی پہلی سیام فام خاتون

ہالی وڈ(8جنوری، 2018)اوپراونفرے ہالی وڈ کی پہلی سیاہ فام خاتون بن گئی ہیں جنھیں گولڈن گلوب لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازاگیاہے۔

ایوارڈ وصول کرنے کےبعد اداکارہ نے خواتین کوجنسی طورپر حراساں کرنے کے خلاف شروع ہونے والی مہم کے کرتادھرتاؤں کی حمایت میں انتہائی جذباتی تقریرکی۔اوپراونفرے جو کہ اداکارہ ہونے کے ساتھ فلموں اور ٹی وی کی پروڈیوسر بھی ہے، شو بز کی دنیا میں خواتین کرداروں کو اجاگر کرنے والی خاتون کے طور پرجانی جاتی ہے اور رول ماڈل سمجھی جاتی ہیں۔ 63سالہ ونفرے خود بھی ایک چینل کی مالک ہیں۔ہالی وڈ میں انھیں اعزاز سے ایسے وقت میں نوازاگیاہے جب فلم دنیامیں خواتین کو جنسی طورپر حراساں کرنےکے اسکینڈل کے چرچے ہیں جس سے ہالی وڈ کے درجنوں نامور مرد اداکاروں کے طلسم خواتین کی جانب سے برسوں بعد خاموشی توڑنے پران کی حرکتیں عیاں ہونے پر ٹوٹ رہے ہیں۔تقریب میں ونفرے نے جنسی استحصال کا شکار خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے دیگر شرکاءکی طرح سیاہ گاؤن زیب تن کیاتھا۔

سالانہ ایوارڈ کی وصولی سے وہ اسٹیفن اسپیل برگ ، میریل اسٹریپ، باربرااسٹریسانڈ اور صوفیہ لورین کے صف میں شامل ہوگئیں ہیں جنھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جاچکاہے۔

یہ بھی پڑھیے؛

کک باکسرسیریز کی ساتویں فلم ریٹیلی ایشن کا ٹریلر جاری کردیاگیا

باصلاحیت اداکارہ و گلوکارہ مہوش حیات کی 34 ویں سالگرہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top