تازہ ترین
سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر نہ جاری کرنےکے خلاف اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ

سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر نہ جاری کرنےکے خلاف اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ

اسلام آباد:(14 دسمبر 2018)نیب کی کارروائیوں اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کے خلاف اپوزیشن نے سینیٹ سے واک آؤٹ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سلیم ماںڈوی والا کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکش آرڈر جاری نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس موقع پر راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ نیب نے سیاسی رہنماؤں کے میڈیا ٹرائل کا نیا طریقہ ایجاد کیا ہے، کسی کو موقع دیئے بغیر اس کا نام اخبارات میں آجاتا ہے۔اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹرز نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھایا، حلف اٹھانے والوں میں ولید اقبال اور سیمی ایزدی شامل تھے، قائم مقام چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔بعد ازاں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے اپنی قیادت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم غریبوں کے حقوق کا تحفظ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹ اجلاس قائم مقام چیئرمین کی زیر صدارت شروع

وفاقی وزرا کی عدم حاضری پر اپوزیشن کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ

Comments are closed.

Scroll To Top