تازہ ترین
معروف ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کا امریکی صدارتی انتخاب لڑنے پر غور

معروف ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کا امریکی صدارتی انتخاب لڑنے پر غور

نیویارک: (9 جنوری 2018) معروف امریکی اداکارہ اور ٹی وی میزبان اوپرا ونفری نے دو ہزار بیس میں امریکا کا صدارتی انتخاب لڑنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے اس فیصلے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ ونفری دو ہزار بیس میں امریکا کے صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوں گی۔ وہ اس سلسلے میں حتمی فیصلے کے اعلان پر غور کررہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز کے دوران ونفری نے سیسل لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ قبول کیا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوسکتی ہیں۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق دو ہزار بیس میں اوپرا ونفری ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار نامزد ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اوپرا ونفرے گولڈن گلوب لائف ٹائم اچیومنٹ حاصل کرنےو الی پہلی سیام فام خاتون

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top